Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 14, 2020

اساتذہ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کو لیکر ڈی ایم کو پیش کیا میمو رینڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
========================
 اتر پردیش اساتذہ ایسوسی ایشن کا ایک وفد منگل کے روز یونین کے ضلع صدر اروند شکلا کی قیادت میں اساتذہ کے مطالبات اور طلبہ کی بنیادی ضروریات کے بارے میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم کے زریعے اساتذہ نے پرانی پنشن کی بحالی، پریرنا ایپ کی واپسی، کیش لیس علاج ، فرنیچر، پینے کا صاف پانی، باؤنڈری وال، صفائی اہلکار کی تقرری سمیت دیگر مسائل کا تصفیہ کرانے کی مانگ کی۔
اس موقع پر اروند شکلا نے بتایا کہ اساتذہ اپنے مطالبات کو لیکر گزشتہ 5 ستمبر 2019 سے مسلسل جدوجہد کی راہ پر گامزن ہیں، جدوجہد کی ترتیب میں  اساتذہ اعزازبچاؤ تحریک کے مرحلہ وار طریقے سے 5 ستمبر کو ضلع ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ، 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ، 8 نومبر کو تمام ممبران اسمبلی کو میمورنڈم دیا گیااور 21 نومبر کو ریاست کے لاکھوں اساتذہ لکھنؤ میں جمع ہوئے جس میں حکومت کی جانب سے استاذ رہنماؤں سے مذاکرات کر کے مسائل کا ختم کر آرڈیننس جاری کرنے کی بات کہی گئی، لیکن حکومت کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہ کرنے پر اساتذہ میں ناراضگی ہے۔ اساتذہ 15 جنوری سے 20 جنوری تک دوبارہ تحریک کرتے ہوئے اسکولوں میں سیاہ پٹی باندھ کر حکومت کی اساتذہ مخالف پالیسیوں کی مخالفت کریں گے اور 21 جنوری کو ضلع کے تمام اساتذہ اجتماعی طور پر تعطیل لیکر ضلع ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کریں گے۔اس موقع پر روی چند یادو، لکشمی کانت سنگھ، لال صاحب یادو، ویریندر پرتاپ سنگھ، رام دلار یادو، شری پرکاش پال، یشونت سنگھ، سنیل یادو، پرمود شکلا، سنتوش سنگھ، شری کرشنا پانڈے، وشنو تیواری، منوج یادو، وکرم پرکاش وغیرہ موجود رہے۔