Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

سی اے اے کے خلاف 21 جنوری کو ہوگا اعظم گڑھ میں احتجاج۔



اعظم گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ صداٸے وقت۔
==========================
 کل جماعتی وفد نے جمعہ کے روز ڈی ایم سے ملاقات کی اور این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف 21 جنوری کو کربلا میدان میں احتجاج کرنے کی اجازت مانگی۔ وفد کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اس لیے ہم اس کی مخالفت میں اجتجاج کریں گے۔

علماء کونسل کے قومی جنرل سیکرٹری مولانا طاہر مدنی نے صحافیوں  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے ضلعی سطح کے ذمہ داران ساتھ مل کر ڈی ایم کے پاس گئے اور ان سے 21 جنوری کو احتجاج کے لئےکہا۔
مولانا سے  جب یہ پوچھا کہ اگر پچھلے دو بار کی طرح اس بار بھی آخری وقت میں ڈی ایم نے روکا تو اس وقت کیا لائحہ عمل ہوگا؟ اس کے جواب میں مولانا نے کہا کہ روکنے والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ اس لیے کہ 13جنوری کو ڈی ایم اس کی حمایت میں بی جے پی کومظاہرہ کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔ پھر بھی اگر انہوں نے ایسا کچھ کرنے کی کوشش کی تب بھی ہم مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے دو مرتبہ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت میں بلریا گنج میں احتجاج کرنے کی کوشش کی گئی جسے ڈی ایم نے اپنی مجبوری بتاکر روک دیا تھا۔
اس بابت عام آدمی پارٹی کے صوباٸی ناٸب صدر راجیش یادو نے نماٸدہ سے بتایا کہ اس سے قبل مورخہ ١٦ جنوری کو اعظم گڑھ کے نسواں کالج میں ایک کل جماعتی میٹنگ ہوٸی تھی جس میں متفقہ طور پر اس احتجاج کا فیصلہ لیا گیا۔
اس وفد میں راشٹریہ علماء کونسل، سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، بھیم آرمی اور دیوانی کے وکیلوں کے علاوہ دوسری تنظیمیں کے ضلعی سطح کے ذمہ داران موجود تھے