Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

شاہین باغ احتجاج : دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے لوگوں سے کی یہ اپیل.

شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے ۔ اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہیں ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع 
==============================
دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں سے دہلی پولیس نے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے ۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ہم روڈ نمبر 13 اے شاہین باغ پر مظاہرہ کررہے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہلی اور این سی آر کے باشندوں ، سن رسیدہ افراد ، مریضوں اور اسکول جانے والے بچوں کو ہونے والی پریشانیوں کو سمجھیں ۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ کے سامنے بھی آیا ہے ۔ ہم پھر سے مظاہرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڑے مفاد عامہ کے تحت تعاون کریں اور سڑکوں کو خالی کردیں ۔
خیال رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر منگل کو دہلی پولیس سے کہا تھا کہ وہ کالندی کنج – شاہین باغ راستے پر ٹریفک کے نظام کو بحال کرے اور اس پریشانی سے قانون کے مطابق نمٹا جائے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی ایک بینچ نے یہ ہدایت دی تھی اور اس سے متعلق عرضی کا نمٹارہ کردیا تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد ایک مرتبہ پولیس مظاہرین کو سمجھانے کیلئے پہنچی تھی ، لیکن اس کو بیرنگ لوٹنا پڑ گیا تھا ۔
پولیس نے ایک مرتبہ پھر مظاہرین سے راستہ خالی کرنے کی اپیل کی ہے ، لیکن مظاہرین ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہیں ۔ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کئی مرتبہ اپیل کئے جانے کے بعد بھی جب مظاہرین وہاں سے نہیں ہٹے ، تو پھر پولیس افسران بیرنگ ہی لوٹ گئے ۔.