Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

سی اے اے کی دوڑ میں یو پی سب سے آگے، 40 ہزار ہندو مہاجرین کی لسٹ مرکز کے حوالے یو پی کے 19 اضلاع میں رہنے والے 40000غیر مسلم غیر قانونی مہاجرین کی لسٹ تیار کر کے مرکز کو بھیجی گئی ہے۔ ان اضلاع میں پیلی بھیت، آگرہ،رائے بریلی، سہانپور،گورکھپور،علی گڑھ وغیرہ کے نام اہم ہیں۔

لکھنؤ:اتر پردیش/ صداٸے وقت /ذراٸع/١٣ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
 پارلیمنٹ سے شہریت (ترمیمی)قانون کے پاس ہونے کے بعد ملک میں اس متنازع قانون کو نافذ کرنے والا اترپردیش پہلا صوبہ ہوگا۔اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت نے 19 اضلاع میں رہ رہےہندو پناہ گزینوں کی فہرست بھیج دی ہے۔ پیر کو یہاں ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش سے آکر ریاست کے 19 اضلاع میں رہنے والے ہندو پناہ گزینوں کی فہرست گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ کو بھیج دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یو پی کے 19 اضلاع میں رہنے والے 40000غیر مسلم غیر قانونی مہاجرین کی لسٹ تیار کر کے مرکز کو بھیجی گئی ہے ان اضلاع کے نام آگرہ،رائے بریلی، سہانپور،گورکھپور،علی گڑھ،رامپور،مظفر نگر،ہاپوڑ،متھرا،کانپور، پرتاپ گڑھ، وارانسی،امیٹھی،جھانسی،بہرائچ،لکھیم پور کھیری،لکھنؤ،میرٹھ اور پیلی بھیت شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان میں سے صرف پیلی بھیت سے 30 تا 35 ہزار مہاجرین کے نام ہیں۔
 مہاجرین پر مشتمل رپورٹ ، ہر ضلع سے ان کی تفصیل اور کچھ افرادکی گواہی پر مبنی ہے جسے محکمہ داخلہ اور وزیر اعلی کے دفتر میں جمع کیا گیا ہے۔ لسٹ میں ان مہاجرین کے ان مشکلات اور دقتوں کو بھی شامل کیا گیا ہےجن کا انہیں افغانستان،پاکستان اور بنگلہ دیش میں سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ہفتے ریاستی محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی ایم سے پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے مہاجرین کی شناخت کر کے اس ضمن میں حکومت کو فہرست سونپنے کی ہدایت دی تھی۔