Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

یوگی حکومت نے بدل دیا ’گھاگھرا ندی‘ کا نام، اب کہلائے گی ’سریو‘ گھاگھرا،گنگا کی ایک بڑی معاون ندی ہے۔نچلی گھاگھرا کو سریو کے نام سے بھی جانا جاتاتھا۔اسی ندی کے کنارے ایودھیا واقع ہے۔یہ جنوبی ندی تبت کے ’’ماپ چاچنگو ہمند‘‘ سے نکلتی ہے

لکھنؤ:اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع/١٣ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
 اترپردیش میں شہروں کا نام تبدیل کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے اب گھاگھرا ندی کے نام کو تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پیر کو یہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں گھاگھرا ندی کانام تبدیل کر کے’’سریو ندی‘‘رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
گھاگھرا،گنگا کی ایک بڑی معاون ندی ہے۔نچلی گھاگھرا کو سریو کے نام سے بھی جانا جاتاتھا۔اسی ندی کے کنارے ایودھیا واقع ہے۔یہ جنوبی ندی تبت کے ’’ماپ چاچنگو ہمند‘‘ سے نکلتی ہے۔جہاں سے یہ نکلتی ہے وہاں سے لے کر گنگا کے سنگم ریلول گنج بہار میں ملنے تک گھاگھرا ندی کی کل لمبائی1080 کلو میٹر ہے۔ یہ ندی ہندوستان میں کل 970کلو میٹر بہتی ہے۔ اور بلیا ۔چھپرا کے درمیان گنگا سے مل جاتی ہے۔
گھاگھرا تبت سے نکل کر نیپال ہوتے ہوئے اترپردیش پہنچتی ہے۔اور یہاں بہرائچ،سیتا پور، گونڈہ، بارہ بنکی،ایودھیا،امبیڈکر نگر، مئو،بستی،گورکھپور،لکھیم پور کھیری اور بلیا سے ہوکر گذرتی ہے۔کہتے ہیں کہ ہندو عقیدے کے مطابق مذہبی کتابوں میں اس ندی کا ذکر’’سریو ‘‘ کے طور پر کیا گیا ہے۔