Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

5000 ہزار روپے کا وعدہ کرکے شاہین باغ کی خواتین کے خلاف بی جے پی آئی ٹی سیل نے بنوایا تھا فرضی ویڈیو ، کھل گئی پوری پول۔

نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع/١٦ جنوری ٢٠٢٠۔
============================
 شاہین باغ کی خواتین کے احتجاج کو کمزور کرنے اور ان کا حوصلہ پست کرنے کیلئے بی جے پی نے ایک ویڈیو بنوائی تھی جس میں کہا جارہا ہے کہ خواتین پیسہ لیکر دھرنا پر بیٹھی ہیں ۔
بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں کچھ لوگ آپس میں باتیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ ’ شاہین باغ میں خواتین 500-500 روپے لے کر سی اے اے مخالف دھرنے میں شامل ہونے کے لئے جا رہی ہیں۔‘ امت مالویہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ” شاہین باغ کا احتجاج اسپانسرڈ ہے۔ سارا کانگریس کا کھیل ہے۔“ اس کے فوری بعد منظم طریقہ سے بی جے پی حامی ’ ٹرول آرمی ‘ سوشل میڈیا پر ٹوٹ پڑی اور شاہین باغ کی مظاہرین کو ’بکاؤ عورتیں‘ بتایا جانے لگا۔
لیکن جس لڑکے نے یہ ویڈیو بنایا تھا اس نے خود سامنے آکر حقیقت کو بے نقاب کردیا اور کہا کہ ہم سے مالویہ نے کہا تھا کہ اس طرح کی ایک ویڈیو بناؤ پانچ ہزاروپیہ دیں گے لیکن اس نے صرف 200 دیا ہے ۔ براہ کرم اس کو ری ٹوئٹ کرو تاکہ وہ ہمارا 4800 روپیہ بھی ادا کردے ۔
شاہین باغ کی مظاہرین کی جانب سے اس کے جواب میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر ’شاہین باغ آفیشیل‘ کے نام سے سرگرم ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ہے کہ ” چاہے 15 لاکھ ہوں یا 500 ہوں، کسی بھی سیاسی پارٹی کے پیسوں میں ہمیں دلچسپی نہیں ہے۔ پیسے سے ہمارے بنیادی حقوق اور شہریت کے حق کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔“
مظاہرین نے مزید کہا، ” ہم مظاہرین کے تعلق سے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، اس میں ہمارے اوپر غلط طرح سے الزام لگایا گیا ہے کہ تحریک میں شامل لوگ پیسے لے کر بیٹھتے ہیں، اس ویڈیو کی کوئی بنیاد اور صداقت نہیں ہے۔“
شاہین باغ آفیشیل نام سے چل رہے ٹوئٹر اکاونٹ سے کہا گیا ہے کہ ” ہم جھوٹے ویڈیو کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا حوصلہ توڑنے کے لئے ایسی افوائیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن ان سے ہمارا حوصلہ اور بلند ہوتا ہے۔ “