Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے میں سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ایجینسیاں/ذراٸع/٢٧ جنوری ٢٠٢٠
=============================
 اعراق کی دارالحکومت بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے میں امریکی سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے  کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا۔
امریکی فوج کے ایک آفیسر نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کاتیوشا میزائل سے کیا گیا تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
واضح رہے کہ بغداد میں اتوار کی رات گرین زون پر 5 راکٹ داغے گئے کہ جن میں سے ایک امریکی سفارتخانے پر لگا۔
عراق میں امریکی سفارتخانے پر گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار راکٹ حملے کئے گئے۔