Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

سی اے اے احتجاج کے لئے فنڈ دینے کے الزام کو پی ایف آئی نے کیا مسترد،،،، اندرا جے سنگھ نے بھی بتایا بے بنیاد

پی ایف آئی نے ایک بیان جاری کر کے سی اے اے احتجاج کے لئے فنڈ دینے کے سبھی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

نٸی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٧ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
 مرکزی جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے مبینہ طور پر ایک جانچ میں پایا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے لئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) اور رہیب انڈیا فاؤنڈیشن نے 134 کروڑ روپئے دئیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے پچھلے دنوں پی ایف آئی سے جڑے کچھ معاملوں کی جانچ کی تھی۔ اسی دوران پی ایف آئی اور رہیب انڈیا فاؤنڈیشن سے منسلک تقریبا 73 بینک کھاتوں کی اطلاع ملی جس سے احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتبہ طور پر بڑے پیمانے پر پیسوں کا لین دین ہوا تھا۔
                   پاپولر فرنٹ آف انڈیا

حالانکہ، پی ایف آئی نے ایک بیان جاری کر کے سی اے اے احتجاج کے لئے فنڈ دینے کے سبھی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’ پی ایف آئی مختلف میڈیا چینلوں پر چلائی جا رہیں ان خبروں کی شدید مذمت کرتا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تنظیم نے سی اے اے کے خلاف جاری مظاہروں کے لئے فنڈ جاری کیا ہے۔ سبھی میڈیا چینل ای ڈی کا نام لے کر کسی نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اس طرح کی خبریں چلا رہے ہیں جبکہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس معاملہ میں ای ڈی نے بھی ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ ای ڈی نے ابھی تک اس بارے میں کسی بھی طرح کا کوئی رسمی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
پی ایف آئی کے ان الزامات کو مسترد کرنے کے کچھ ہی دیر بعد معروف وکیل اندرا جے سنگھ نے بھی ان الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔ جے سنگھ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ کچھ میڈیا چینل ایسا دعویٰ کر رہے ہیں کہ میں نے پی ایف آئی سے چار لاکھ روپئے لئے ہیں اور ثبوت کے طور پر ایک سلپ دکھائی جا رہی ہے۔ یہ الزام پوری طرح سے بے بنیاد ہے۔