Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 30, 2020

پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن آج ٣١ جنوری سے۔۔۔اپوزیشن کا مطالبہ ، پارلیمنٹ میں سی اے اے اور معیشت پر ہو بحث ، پی ایم مودی نے کہا : ہر مسئلہ پر بحث کیلئے تیار

وزیر اعظم نے تمام اراکین سے ملک کو موجودہ عالمی اقتصادی بحران سے کس طرح باہر نکالا جا سکتا ہے ، اس پر غور کرنے کی اپیل کی ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ ٣١جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ حکومت ، پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں تمام موضوعات پر تبادلۂ خیال کے لئے تیار ہے ۔ وہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری 2020 سے شروع ہو رہا ہے ۔ اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے زیادہ تر اراکین پارلیمنٹ کے مشوروں کا خیر مقدم کیا ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران ملک میں موجود اقتصادی حالت پر توجہ دی جانی چاہیئے ۔  انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اراکین نے ملک میں در پیش معاشی صورت حال پر تبادلۂ خیال کے لئے کہا ہے ۔ میں ان کے مشوروں کا خیر مقدم کرتا ہوں اور آپ کے مشورے کے مطابق ہمیں اقتصادی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کی ضرورت ہے ۔
وزیر اعظم نے تمام اراکین سے ملک کو موجودہ عالمی اقتصادی بحران سے کس طرح باہر نکالا جا سکتا ہے ، اس پر غور کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی پس منظر کو کس طرح ہندوستان کے حق میں بدل سکتے ہیں ، اس پر توجہ دینی چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ اجلاس میں اور نئے سال کی ابتدا میں اگر ہم ملک کی معیشت کو صحیح سمت دے سکتے ہیں ، تو یہ ملک کے مفاد میں بہتر ہو گا۔
اراکین کے ذریعہ اٹھائے گئے دوسرے موضوعات پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے ذریعہ اٹھائے گئے دوسرے اہم موضوعات پر مجھے اتفاق ہے ۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایسے تمام موضوعات پر کھلی بحث ہونی چاہیئے ۔ مزید براں وزیر اعظم مودی نے اراکین سے یہ اپیل کی کہ وہ یہ غور کریں کہ بجٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کی پیداواریت بڑھانے میں کس قدر تعاون کر سکتے ہیں ۔
پارلیمنٹ کے گذشتہ دو اجلاسوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ اور اس کے اجلاس کی پیداواریت ہی ہے ۔ گذشتہ دو اجلاس کے دوران ہم نے پیداواریت میں اضافے کو دیکھا ہے اور اس کے حق میں بڑے پیمانے پر عوامی رسپانس ملا ہے ۔ بحیثیت عوامی نمائندہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایوان کی پیداواریت میں اضافہ کریں اور اس کے ساتھ ہی تمام موضوعات پر کھلے ذہن سے تبادلۂ خیال کریں ۔
کُل پارٹی میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور ، کوئلہ اور کانوں کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تبادلۂ خیال کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے ، خواہ کوئی بھی موضوع ہو ، جس کی اجازت ضابطے کی کارروائیوں کے تحت ملی ہو ۔ انہوں نے دونوں ایوان کے بہتر کام کاج کےلئے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ۔ قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے شہریت ترمیمی قانون کے بعد ملک کے موجودہ حالات پر بحث کا بھی مطالبہ کیا ۔