Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 30, 2020

ایک اور بی جے پی لیڈر کا دماغی توازن بگڑا،شاہین باغ کا موازنہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آٸی ایس آٸی ایس ) سے کر ڈالا

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
دہلی :اسمبلی الیکشن کی تاریخ جیسے جیسے نزدیک آرہی ہے ویسے۔ویسے شہریت ترمیمی قانون کا مسئلہ بھی گرماتا جارہا ہے۔ اب بی جے پی کے قومی سکریٹری ترون چگھ نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے شاہین باغ کا موازنہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ  سے کر ڈالا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی لیر انوراگ ٹھاکر کے اس بیان کی بھی حمایت ہے جس کیلئے مرکزی وزیر سے جواب تک مانگا جاچکا ہے۔ ترون چھگ نے شاہین باغ کو شیطان باغ بھی بتایا۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے انوراگ ٹھاکر کے بیان کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ "ملک کے غداروں کو۔۔۔غلط نہیں ہے۔ ہندستان کی سالمیت کو کسی کو بھی توڑنے نہیں دیں گے۔ شاہین باغ کا مطلب شیطان باغ ہے۔ جیسے ISIS نے خواتین، بچوں کا استعمال کیا ہے یہ بھی اسی کا ماڈیول اپنا رہے ہیں۔ ہندستان میں حافظ سعید کے خیالات کو برداشت نہیں کیا جائے گا”۔