Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 30, 2020

میں دہلی والوں کا بیٹا ہوں یا دہشت گرد، عوام فیصلہ کرے: کجریوال.

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر ویش ورما کے متنا زعہ بیان پر کیجریوال نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم کیجریوال نے سوال کیا کہ کیا کو ئی دہشت گرد عوام کی خدمت کرتا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں دہشت گرد ہوں یا نہیں یہ فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں ۔ واضح رہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج کی حمایت پر پر ویش ورما نے وزیر ا علی کیجری وال کو دہشت گرد کہا تھا۔
نٸی دہلی / صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر ویش ورما کے متنا زعہ بیان پر کیجریوال نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم کیجریوال نے سوال کیا کہ کیا کو ئی دہشت گرد عوام کی خدمت کرتا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ میں دہشت گرد ہوں یا نہیں یہ فیصلہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں ۔ واضح رہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج کی حمایت پر پر ویش ورما نے وزیر ا علی کیجریوال کو دہشت گرد کہا تھا۔
کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت میں کہا’’بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ کجریوال دہشت گرد ہے۔ میں نے پانچ سال آپ کا بیٹا بن کر کام کیا ہے۔یہ فیصلہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں کہ میں آپ کا بیٹا ہوں یا دہشت گرد‘‘۔انہوں نے کہا’’اب دہلی کے عوام کو طے کرنا ہے کہ کیا میں دہشت گرد ہوں یا میں ان کا اپنا بیٹا ہوں جس نے اپنی دہلی کے لئے اسکول اور اسپتال بنائے‘‘۔
عام آدمی پارٹی (عاپ) کے قومی کنوینر نے کہا’’میں نے دو بار ملک کے بدعنوان لوگوں کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے۔میں نے 15-15 دن کا انشن کیا ہے۔ میں نے ملک کے لئے اپنی جان داؤ پر لگائی تھی۔ بی جے پی مجھے آج دہشت گرد بول رہی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’سرحد پر شہید ہونے والے جوان کے خاندان کو میں نے ایک کروڑ روپے دیئے۔جوان کی شہادت کے بعد خاندان کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی۔ بدلے میں بی جے پی مجھے دہشت گرد کہہ رہی ہے۔