Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

امریکا نے عراق پر شدید حملوں کی دھمکی دی

امریکا  نے عراقی رضاکار فورس کو سخت دھمکیاں دیتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں۔
=============================
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ مارک اسپر نے جمعرات کو عراقی رضاکار فورس پر اشتعال انگیز کاروائیاں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عراق پر شدید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں مزید فوجیوں کی تعیناتی، ایران سے مقابلے کے لئے ہے۔  
امریکا کے وزیر جنگ نے عراقی رضاکار فورس پر واشنگٹن کو اشتعال دلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عراقی رضاکار فورس کی شاخ حزب اللہ عراق، ممکن ہے مستقبل میں حزب اللہ عراق مزید اشتعال انگیز اقدامات انجام دے۔
 امریکا کے وزیر جنگ نے امریکی حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے واشنگٹن بغیر کسی جواز کے پھر عراقی فوجوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے۔
انہوں نے عراقی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ  گروہوں کے مسئلے پر عراقی حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور عراقی حکومت کو امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے عناصر کے بارے میں جواب دہ ہونا ہوگا اور اسے زیادہ سے زیادہ کاروائیاں انجام دینی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے اتوار کی رات عراق کے سرحدی شہر القائم میں الحشدالشعبی کے مراکز پر بمباری کر کے کم سے کم پچیس افراد کو شہید اور اکیاون کو زخمی کردیا تھا۔
عراق کے الحشدالشعبی کے مراکز پر امریکی حملے سے عراقی عوام کا غم و غصہ بھڑک اٹھا یہاں تک کہ انھوں نے منگل کو شہداء کے جنازے دفن کرنے کے بعد امریکی پرچم کو نذرآتش کردیا اور امریکی سفارتخانے کی دیواروں پر الحشدالشعبی کے پرچم نصب کردیئے اور عراق میں امریکی سفارت خانہ بند کرنے اور اس ملک سے امریکی سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔