Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 18, 2020

ڈی ایم نے لیا امتحانات کی تیاری کا جاٸزہ۔

جون پور...اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی صدارت اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک کمار کی موجودگی میں شہر کے شیعہ انٹر کالج میں بورڈ امتحان کی تیاری کے سلسلے سے جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایات دیا کہ بورڈ کا امتحان بغیر کسی نقل کے پرامن اور محفوظ طریقے سے منعقد کیا جانا چاہئے۔ تمام امتحانی مراکز پرسبھی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز پر پیپر اور جوابی کاپی کے لئے بہتر سیکیورٹی ہونی چاہئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات کو نقل سے پاک اور پر امن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے پولیس انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تمام پرنسپل سے کہا کہ وہ بچوں کو اخلاقی تعلیم دیں۔ بچے کچی مٹی کی طرح ہوتے ہیں، وہ ڈھالے جاتے ہی ڈھال ہوجاتے ہیں۔ انچارج ڈی آئی او ایس راجندر پرساد نے بتایا کہ بورڈ کے امتحان کی نگرانی کے لئے این آئی سی میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں 16 کمپیوٹرز کے ذریعہ امتحان براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے امتحانات 18 فروری سے شروع ہورہے ہیں۔ بورڈ کے امتحانات کے لئے ضلع میں 238 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پدھے جون پور کے تحت ضلع میں تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے، اچھے بچوں اور ان کے والدین کو اعزاز دینے کا کام اسکولوں میں بچوں کی موجودگی میں اضافے کے لئے کیا جارہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور یہ مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 23جنوری کو پڑھے جون پور کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔پروگرام میں سبھی اسکول کالج کے اساتذہ موجود رہیں گے۔