Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 18, 2020

نالی کی تعمیر کو لیکر فریقین میں مارپیٹ۔نصف درجن افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==============(======
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے سہجنی گاؤں میں نالی بنانے کے تنازعہ میں دو فریقوں میں جم کر لاٹھی ڈنڈہ سے مارپیٹ ہو گئی جس کے سبب میں دونوں فریق کے نصف ردرجن لوگ زخمی ہو گئے۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں ہفتہ کے روز سرکاری نالی بنانے کا کام ہو رہا ہے۔بتاتے ہیں کہ نالی تعمیر کے دوران ہی گاؤں رہائشی فاروق زمین کو اپنی بتاتے ہوئے کام کو روک دیا جس پر پڑوس کے خالق سے کہا سنی ہونے لگی۔کہا سنی کے دوران ہی دونوں فریق لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسر ے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے فاروق52،صابر27اور سیرالنشاء 47اور دوسرے فریق سے خالق50،علی فاروق26اور نورجہاں 45زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔دونوں فریق نے معاملوں میں پولیس کو تحریر دیا ہے۔