Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 18, 2020

پوروانچل یونیورسٹی میں ووٹروں بیداری مہم کے تعلق سے مباحثہ کا انعقاد

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
ضلع مجسٹریٹ / الیکشن افسر دنیش کمار سنگھ کی ہدایت پر ووٹر رجسٹریشن اور بیداری مہم کے تحت، انتخابی خواندگی کو فروغ دینے کے لئے مباحثہ مقابلہ کا انعقاد ویر بہادرسنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔"مضبوط جمہوریت کے لئے انتخابی خواندگی"موضوع پر منعقد ہوئے اس پروگرام میں طلباء نے نظریات پر اپنے دلائل پیش کیے۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 65 طلباء نے حصہ لیا۔

مقابلہ میں بی اے،ایل ایل بی کی نورین فاطمہ اول، بی کام کی ریتیکا جیسوال دوئم اور بی ایس سی کی وشاکھا ترپاٹھی سوئم مقامی حاصل کیا، جبکہ مخالفت میں شعبہ ماس کمیونکیشن کی رادھا سنگھ اول، سائکولوجی کے چنچل شریواستودوئم اور ایم بی اے بزنس اکنامکس کے کرن سنگھ سوئم مقام حاصل کیا۔ جیوری میں ضلع سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی، ڈاکٹر جنہوی سریواستو اور ڈاکٹر چندن سنگھ تھے۔ اس موقع پر سویپ کوآرڈنیٹرمحمد مصطفیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے یکم جنوری 2020 کو 18 سال کی عمر پوری کرلی ہے، یا جن کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں وہ 22 جنوری تک اپنے بی ایل او سے رابطہ کریں اور ووٹر فہرست میں اپنا نام درج کرائیں۔اس کے علاوہ این وی ایس پی پر آن لائن درخواست کر سکتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر کنوینر / یونیورسٹی کلب کے سویپ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر منوج کمار پانڈے نے نوجوانوں کو ووٹر کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وشال مشرا، پنکج پانڈے، شاداب خان، پونم موریہ، اننت نارائن پانڈے، کشما موریہ، سوریانش سنگھ، پریا یادو، انوپم جیسوال، انوراگ سنگھ، اپوروا پاٹھک، انوپم سروج، کاجل ساہو، روی وشوکرما سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔