Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 18, 2020

کرکٹ کھیلنے کے دوران ہوٸی مارپیٹ میں ایک نوجوان کی موت۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
سجا ن گنج تھانہ حلقہ کے بالہامؤ نیواجی گاؤں میں ہفتہ کے روز کرکٹ کھیلنے کے دوران ہوئے تنازعہ میں ہوئی مارپیٹ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔بیہوشی حالت میں نوجوان کو علاج کیلئے اہل خانہ الہ آباد لے جا رہے تھے جہاں راستہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے نوجوان آپس میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔کھیل کے درمیان ہی رن کو لیکر بیٹنگ کر رہے امبوج مشرا ولد ونے مشرا اور رجنیش پانڈے24 کے درمیان کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ کے دوران بیٹ سے چوٹ لگنے کی وجہ سے رجنیش بیہوش ہو کر گر گیا جس سے میدان میں افرا تفری مچ گئی۔آنا ً فاناً میں پہنچے اہل خانہ علاج کیلئے سرحدی ضلع پرتاپ گڑھ لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے الہ آباد ریفر کر دیاجہاں راستہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔نوجوان کی موت کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔