Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

جونپور۔۔زیر تعمیر میڈیکل کالج کا صوباٸی وزیر نے کیا معاٸنہ۔۔۔تعمیری کام کی سست رفتاری پر ناراضگی کا اظہار۔۔۔ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
صوبائی وزیر خزانہ، پارلیمانی امور اور میڈیکل ایجوکیشن شعبہ سریش کمار کھنہ نے جمعہ کے روززیر تعمیر گورنمنٹ میڈیکل کالج کا  معائنہ کیا۔
میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام کی سست پیشرفت پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر حالت میں تعمیراتی کام میں پیشرفت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعمیراتی کام کرنے والے ٹاٹا پروجیکٹ لمیٹڈ کے پروجیکٹ منیجر کو چار گنامزدوروں کے ساتھ دو شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈیکل کالج میں 2020 میں بنیادی تعمیر مکمل کرا او پی ڈی کو شروع کیا جائے۔ اگر او پی ڈی 2020 میں شروع نہیں ہوئی تو ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ کے خلاف رپورٹ لگا کر کام بند کرتے ہوئے کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے سخت انتباہ دیا کہ ٹاٹا پروجیکٹ لمیٹڈ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ان کے پاس تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ایگزیکٹو آرگنائزیشن اسٹیٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر کو سخت ہدایت دیاکہ  وہ تعمیراتی کام کی روزانہ نگرانی کریں اور کام میں تیزی لائیں۔

 ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں ایک تجربہ کار پرنسپل مقرر کرنا ضروری ہے، جو تعمیراتی کام کو مکمل کرنے میں معاون ثابت ہوسکے۔ میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام پچھلے پانچ سالوں سے جاری ہے، اس کے باوجود صرف 41 فیصد کام مکمل ہوسکا ہے، جبکہ فنڈز بھی حکومت نے فراہم کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام کی نگرانی کے لئے ایک انتظامی افسر کو لگایاجائے گا۔ حکومت کی طرف سے 554 کروڑ روپئے کی طبی لاگت کے بالمقابل 269 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے، جس میں سے 52.72 کروڑ روپے حکومت نے کچھ روز قبل مہیا کیا ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت رہائش اور شہری منصوبہ بندی گیریش چندر یادو، بی جے پی ضلع صدر پشپراج سنگھ، سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک کمار، سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ سمیت دیگر افسران موجود رہے۔