Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

شاہگنج نگر پالیکا کی پلاسٹک بیگ کے خلاف مہم۔۔کٸی دکانوں پر چھاپہ۔۔27 ہزار کا جرمانہ وصول۔۔دکانداوں میں افراتفری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کلکٹرگنج محلے میں نگر پالیکا کے ایگزیکٹو افسر دنیش یادو کی قیادت میں ٹیم نے غیر قانونی طریقے سے فروخت کی جا رہی دو کنٹل سے زیادہ پلاسٹک
بیگ،تھرماکول و دیگر سامان برآمد کیا۔

اس دوران انھوں نے دو دکانداروں نے جرمانہ کے طور پر 27ہزار روپے وصول کئے۔پلاسٹک بیگ کے خلاف چل رہے مہم کی اطلاع ملتے ہی قصبہ کی درجنوں دکانیں بند ہو گئی۔
حکومت کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے پلاسٹک بیگ،تھرماکول کے خلاف مہم کے تحت نگر پالیکا کے ای او کی قیادت میں ٹیم نے مذکورہ محلے میں روی کمار ولد شیتلا پرساد کے گودام پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے بھاری مقدار میں پلیٹ و پلاسٹک بیگ برآمد کیا۔برآمد سامان کو ٹیم نے قبضہ میں لیتے ہوئے دکاندارسے 25ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔اس کے بعد ٹیم نے بغل کے دکاندار جمال ا لدین کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں کچھ پلاسٹک بیگ برآمد ہوئے جس پر ای او نے 2ہزار کا جرمانہ وصول کرتے ہوئے آئندہ پلاسٹک بیگ کی خرید فروخت کرنے سے دور رہنے کی ہدایت دی۔اس ضمن میں ای او دنیش یادو نے بتایا کہ ٹیم نے قصبہ کی دو دکانوں پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے دو کنٹل سے زیادہ پلاسٹک اور تھرماکول کی پلیٹ کو برآمد کرقبضہ میں لے لیا ہے۔مہم کے دوران ٹیم نے دونوں دکانداروں سے بطور جرمانہ27ہزار روپے وصول کئے ہے۔اس موقع پر سریندر کمار شرما،شری رام شکلا،اودھیش کمار،اخلاق احمد سمیت نگر پالیکا کے سبھی اہلکار موجود رہے۔