Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

مسافر ریل کرایہ میں اضافہ کے خلاف یوتھ کانگریس نے وزیر ریل کو منسوب میمورینڈم اسٹیشن سپریٹنڈنٹ کو سونپا۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
مسافر ٹرین کے کیرائے میں گزشتہ روز ہوئے اضافہ کے خلاف جمعہ کے روز یوتھ کانگریس کارکنوں نے وزیر ریل کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم اسٹیشن سپرٹنڈنٹ کو سونپا۔

ریل کے کیرائے میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے ضلع صدر ستیویر سنگھ نے کہا کہ مہنگائی اور معاشی سست روی سے عام عوام پہلے ہی پریشان ہے، ریلوے کے کرایوں میں اضافے نے غریب اور عام عوام کو دوہری مار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ مکمل طور پرآمریت کی نشاندہی کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مودی حکومت ہر روز عوام پر نئے ٹیکس عائد کررہی ہے، لوگ بنیادی پریشانیوں سے بہت عاجز ہیں۔روزانہ قتل، ڈکیتی کی وارداتوں کو انجام دیا جا رہا ہے اور مرکزی حکومت کے وزراء افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں۔عوام کی بنیادی سہولت مہیا کرانا تو دور کی بات ہے، مہنگائی روکنے پر حکومت کوئی کام نہیں کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت ملک کے مستقبل کی طرف زہن نہ لگا کر صرف ہندو اور مسلم سیاست میں مصروف ہے۔ کانگریس گلی سے لیکر ایوان تک ہر آمرانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ اس موقع پر پنکج سونکر، محمد ساجد، جئے منگل یادو، وشال سیٹھ، سرجن سنگھ، ستیم سریواستو، محمد عارف، وویک یادو، امان آگرہری دیگر کارکن موجود رہے۔