Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

دعوت کے دوران ہوٸی مارپیٹ میں ایک شخص کی موت۔

جون پور ...اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=============================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے چکسا غیاث گاؤں میں دعوت کے دوران پیسے کے لین دین کو لیکر ہوئی مارپیٹ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع پر پہنچے اہل خانہ نے علاج کیلئے کھٹہن کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران نوجوان کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر بھائی کی تحریر پر نامزد مقدمہ قائم کر ملزم کی تلاش سرگرمی سے کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق کھٹہن تھانہ حلقہ کے پلکچھا گئاوں رہائشی فضل35ولد مٹھو کا مقامی تھانہ حلقہ کے سمبل پور گاؤں رہائشی عرفان قریشی ملکر مویشیوں کی خرید فروخت کا کاروبار کرتے تھے۔گزشتہ شب مذکورہ گاؤں کی ایک باغ میں دعوت کا انتظام کیا گیا تھا جس میں فضل آیا تھا۔دیر شب کھانے کے بعد پیسے کے لین دین کو لیکر دونوں کے درمیان کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہو گئی جس میں فضل شدید زخمی ہو گیا۔فضل کے زخمی ہونے پر ملزم نے اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی،جس پر پہنچے اہل خانہ زخمی حالت میں نوجوان کو علاج کیلئے کھٹہن کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دونوں تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے لیا۔مقوفی کے بھائی کی تحریر پر پولیس نے عرفان کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔