Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

پوروانچل یونیورسٹی۔۔۔صحافت کے میدان میں بدلتے طریقے پر خصوصی سیمینار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ) ۔
=======================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونکیشن میں جمعہ کے روزصحافت کے میدان میں بدلتے طریقے پر خصوصی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی ایودھیا کے ماس کمیونیکیشن شعبہ کے ڈاکٹر وجئیندو چترودیدی نے کہا کہ مواصلات انقلاب کے دور میں صحافت کے میدان میں نئے تکنیک کا اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی کمپٹیشن کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں اور جواب دہی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی کو اپنے ملک میں کہیں سے بھی انصاف نہیں ملتا ہے تو وہ جمہوریت کے چوتھے ستون صحافی کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔شعبہ صدرڈاکٹر منوج مشرا نے کہا کہ ذہنوں سے پیدا الگ طرح کی خبروں کا قارئین خود تصدیق کر رہا ہے، اس وقت میں صحافت ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں قارئین قابل اعتماد خبروں کی تلاش کرتا رہتا ہے۔ اس سے قبل آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر سنیل کمار نے مومنٹو دیکر کیا۔اس موقع ڈاکٹر اودھ بہاری سنگھ،ڈاکٹر چندن سنگھ،پنکج سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر دگوجے سنگھ راٹھور نے کیا۔