Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں میں لکھنو۔اعظم گڑھ شاہراہ پر جمعہ کے روز تیز رفطار بلیرو کی زد میں آنے سے شاہراہ کنارے کھڑے شخص شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کی خبر ملتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی وجے بہادر یادو50ولد شیام لال یادو جمعہ کے روز شاہ گنج جانے کیلئے شاہراہ کنارے کھڑے ہو کر مسافر گاڑی کا انتظار کر رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ اسی دوران شاہ گنج کی طرف سے آرہی تیز رفطار بلیرو بے قابو ہو کر وجے بہادر کو اپنی زد میں لیتے ہوئے شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گئی۔حادثہ میں زخمی سبھی لوگوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران وجے بہادر کو مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے بلیرو سمیت لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔