Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

الفلاح فرنٹ کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم

بلاتفریق ہم سب ایک دوسرے کی مدد کریں:ذاکر حسین

اعظم گڑھ۔۔اتر پریشان۔۔/مورخہ,3 جنوری 2020 /صداٸے وقت۔
=============================
الفلاح فرنٹ کی کمبل تقسیم مہم کے تحت آج اعظم گڑھ کے موضع کجیاری اور گزشتہ روز اعظم گڑھ کے امباری میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ امسال سردی کے موسم ہمارا کمبل تقسیم مہم شروع کرنے کا مقصد ہم ان ضرورتمندوں تک جو اپنی پریشانی کسی سے بیان نہیں کر سکتے ان کے دروازے تک کمبل پہنچا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس نفرت کے ماحول میں مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر بلا تفریق ایک دوسرے کی مدد کی جائے,یہ بھی ہمارا مقصد ہے۔ الفلاح فرنٹ کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل ہمارا مقصد ہے۔غورطلب ہوکہ پوروانچل بالخصوص اعظم گڑھ کا معروف یوٹیوب چینل میک انفارمڈ
Youtube.com/MAKinformed (Youtube Channel Name: Makinformed)
الفلاح فرنٹ کی مذکورہ مہم کو اپنے چینل پر کل یعنی 4 جنوری کوصبح دس بجے دکھائے گا۔واضح رہے کہ سردی میں ضرورت مندوں تک کمبل پہنچانے کی غرض سے الفلاح فرنٹ کی جانب سے کمبل تقسیم مہم کا آغاذ کیا گیا ہے۔