Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

بزدل یوگی حکومت نے وارانسی میں پرامن مظاہرہ کررہی خواتین کو کیا گرفتار،زبردست ہنگامہ۔



وارانسی۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /ذراٸع /23 جنوری 2020.
==============================
،: شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ لیکن یوپی کی ہوگی حکومت ان مظاہرین سے اتنا زیادہ خوفزدہ ہے کہ ان کو روکنے کیلئے ہر طرح کے ناکام ہتھکنڈے اپنارہی ہے۔اور ریاست بھر میں پرامن مظاہرہ کررہی ہیں خواتین کے خلاف ایف آئی درج کررہی ہے ۔لکین بنارس میں ہوگی حکومت نے بزدلی کی ساری حدیں اس وقت پار کردی جب یوپی پولس جمعرات کو بنارس میں پرامن مظاہرہ کرری خواتین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ کردیا۔ پولس کی کارروائی سے قبل بنارس کے بنیادی باغ کے گاندھی چوراھے پر خواتین شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کررہی تھیں اور اس متنازعہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی اور یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہی تھیں۔
مظاہرہ کررہی خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک سی اے اے اور این آر سی کو مودی حکومت واپس نہیں لے لیتی جب تک مظاہرہ جاری رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق بنیا باغ میں مظاہرہ کررہی خواتین اور مردوں کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے مقامی لوگوں نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ مقامی لوگوں کی ناراضگی اور ہنگامہ کی وجہ سے پولس کو ان خواتین کو چھوڑ نا پڑا۔ حالانکہ گرفتار مرد مظاہرین کو پولس نےپولس لائن بھیج دیا۔