Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 4, 2020

خاتون کی شکایت پر پہنچی پولس کی اہل خانہ کے ذریعہ پٹاٸی۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
======================
سریری تھانہ حلقہ کے جگدیش پور گاؤں میں خاتون کی شکایت پر پہنچی پولیس کی کارکردگی سے ناراض اہل خانہ نے پولیس کی کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے ایک سپاہی کو مارپیٹ کر زخمی ہو گیا۔ساتھی کی پٹائی ہوتا دیکھ ساتھ میں آیا سپاہی موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے زخمی سپاہی کو بچاکر مقامی تھانے پر اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی شیو کماری نے ہفتہ کے روز ڈائل112پر فون کر شوہر کے خلاف شکایت درج کرایا تھا۔شکایت پر پولیس اہلکاروں سنجیت اپنے ایک ساتھی کے ساتھ متاثرہ سے پوچھ گچھ کرنا شروع کیا۔بتاتے ہیں پولیس کے پوچھ گچھ سے ناراض ہوئے سریندر مشرا نے مخالفت کرتے سنجیت پر لاٹھی سے حملہ کر دیا۔ساتھی کی پٹائی ہوتا دیکھ دوسرا سپاہی موقع سے فرار ہو گیااور اطلاع تھانے پر دی۔ادھر موقع پر موجود مقامی لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے سپاہی کو بچایا۔اطلاع ملتے ہی پہنچے تھانہ انچارج شیام داس ورما نے ملزم کو موقع سے ہی حراست میں لیتے ہوئے زخمی سپاہی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج نے بتایا کہ معاملے میں ملزم کو حراست میں لیکر ضروری کاروائی کی جا رہی ہے۔