Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 4, 2020

ڈی ایم اور ایس پی نے یوم تصفیہ کے موقع پر لوگوں کے مساٸل سنے !

جون پور...اتر پردیش (نماٸندہ)۔
======================
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے یوم تھانہ تصفیہ کے موقع پر کوتوالی بدلا پور میں عوام کی مسائل کی سنوائی کی۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے تمام لیکھ پالوں کو ہدایت دیا کہ ابھی بھی لوگوں کے وراثت کو درج نہیں کیا گیا ہے، جسے جلد از جلد درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لیکھ پال وراثت کے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے ہیں تو، اسے برخاست کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر متنازعہ وراثت کے کھتونی درج کرنے کے بعد گھر پہنچائے۔ انھوں نے کہا کہ 23700 وراثت کے حامل نئے کسان بن چکے ہیں، انہیں بھی کسان اعزاز فنڈ میں فارم آن لائن بھرایا جائے۔ لیکھ پالوں کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دن میں ریونیو، ذات، رہائشی درخواستوں کی رپورٹ لگائے جس کیلئے انہوں نے تمام ایس ڈی ایم کو روزانہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ ضلعی مجسٹریٹ نے انچارج انسپکٹر پرمود یادو کو ہدایت دیا کہ وہ یوم تھانہ تصفیہ کے دوران زمین تنازعہ تھانہ پر درخواستیں رجسٹر میں درج کریں۔ انہوں نے کہا کہ آراضی کے تنازعہ کی صورت میں دونوں فریقوں کو تھانے میں بلایا جائے گا اور فریقین کو سنیں گے اور اراضی کے تنازعہ کے معاملات تصفیہ کریں گے۔

پولیس ٹیم اورریونیو کی ٹیم زمین کے تنازعہ کے معاملات کو تصفیہ کرنے کے لئے مل کر کام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر شکایات آراضی کے تنازعات سے آتی ہیں۔ مہم چلانے اور موقع پر ایک ٹیم بھیج کر اس کا تصفیہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پتھرگڈی ہوچکی ہے، اگر کوئی اسے توڑتا ہے تو اسے براہ راست مقدمہ قائم کر جیل بھیجا جائے۔