Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 18, 2020

شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کے بعد اس حالت میں نظر آئے جاوید اختر ، خود بھی کار میں تھے سوار۔

 ممبٸی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٨ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی ایک سڑک حادثے میں سنگین طور پر زخمی ہوگئی ہیں ۔ حادثہ کے وقت کار میں ان کے شوہر جاوید اختر بھی سوار تھے ۔ شبانہ اعظمی اپنے شوہر کی سالگرہ منانے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں ۔
مشہور نغمہ نگار جاوید اختر کی 17 جنوری کو سالگرہ تھی ۔ اس مرتبہ ان کی سالگرہ کی پارٹی باندرہ میں کی گئی تھی ۔
باندرہ میں پارٹی کرنے کے بعد اگلے دن 18 جنوری کو وہ لوگ واپس اپنے کھنڈالا والے گھر لوٹ رہے تھے ۔
لیکن ممبئی – پونے ایکسپریس وے پر ان کی کار ایک ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ یہ ٹرک مہاراشٹر کی ہی تھی ۔
حادثہ کی بعد کی تصویروں میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ یہ بھیانک حادثہ تھا اور اس میں شبانہ اعظمی کی کار کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
حادثہ کی بعد کی تصویروں میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ یہ بھیانک حادثہ تھا اور اس میں شبانہ اعظمی کی کار کے اگلے حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
حادثہ کے بعد فوری طور پر انہیں پنویل کے ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا ۔ اس کے بعد اسپتال کے باہر جاوید اختر کافی پریشانی کی حالت میں کھڑے نظر آئے ۔جاوید اختر مسلسل فون پر مصروف نظر آرہے تھے
شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کے بعد وزیر اعظم کے علاوہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی لوگوں نے انہیں جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے ۔ ان میں سورا بھاسکر اور رنویر شوری بھی شامل ہیں۔