Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 18, 2020

سی اے اے پر پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں۔۔۔اگلا منصوبہ دو بچوں کا قانون۔۔۔۔۔آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت۔



 
نئی دہلی(یواین اے نیوز 18جنوری2020) /صداٸے وقت۔
==============================
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے سرابراہ موہن بھاگوت کا کہنا ہے کہ سنگھ کا اگلا ایجنڈا ملک میں دو بچوں کا قانون بنوانا ہے۔ مرادآباد پہنچے آر ایس ایس کے سربراہ نے ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی جہاں وہ آر ایس ایس کے متعدد ارکان کے سوالوں کے جواب دے رہےتھے۔ موہن بھاگوت نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ " آرایس ایس انہیں کا اگلا منصوبہ دو بچوں کا قانون ہے ۔ ایسا آرایس ایس کی رائے ہے تا ہم اس پر فیصلہ ابھی باقی ہے۔
 دریں اثنا، رام مندر کے معاملے پر موہن بھاگوت نے کہا کہ اس معاملے میں سنگھ کا کردار ٹرسٹ کے قیام تک ہے، اس کے بعد سنگھ خود کو اس سے الگ کر لے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ کاشی متھورا نہ توسنگھ کے ایجنڈے میں کبھی تھے اور نہ  ہی کبھی ہوں گے ۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس سربراہ مراد آباد کے چار روزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے یہاں پر ایم آئی ٹی آڈیٹوریم میں جایاسا سیشن سے خطاب کیا اور سنگھ کے کارکنان کے سوالوں کے جواب دئے۔ 
اس سیشن میں آر ایس ایس کی علاقائی ایگزیکٹو کے 40 چنندہ عہدے دار موجود تھے،سنگھ کا لائحہ عمل کیا ہو گا اس سوال پر موہن بھاگوت نے کہا کہ دو بچوں کے لئے قانون ہونا چاہئے لیکن اس پر فیصلہ حکومت کو لینا ہو گا ۔ دریں اثنا، سی اے اے پر بھی موہن بھاگوت نے لب کشائی کی اور کہا کہ اس پر پیچھے بٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے آرٹیکل 370 ہوو یا سی اے اے کو نافذ کرنے کا فیصلہ ہو ان سب پر آر ایس ایس حکومت کے فیصلے کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔