Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

مغربی بنگال ۔۔۔سی اے اے کیخلاف اسمبلی میں بل پاس کرانے کیلئے وزیر اعلی قابل مبارکباد ::::::: جماعت اسلامی ہند۔

 کولکاتا  مغربی بنگال/صداٸے وقت /27 جنوری 2020./ذراٸع۔پریس ریلیز۔
==============================
 جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے دفتر میں پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے امیر مولانا عبد الرفیق نے کہا کہ مغربی بنگال کے اسمبلی میں آج سی اے اے کیخلاف قرداد پاس کی گی اسکے لیے وزیر اعلی مغربی بنگال محترمہ ممتا بنرجی قابل مبارکباد ہیں۔مولانا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جسطرح سی اے اے کے کیخلاف اسمبلی میں قرداد پاس کی گئ ہے اسی طرح اس کالا قانون کیخاف ریاستی حکومت سپریم کورٹ میں کیس کرے۔امیر حلقہ نے مزید حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ این پی آر کے تعلق سے بھی اسمبلی میں قرداد پاس کرنا ہوگا کیونکہ این پی آر این آر سی کے سلسلے میں پہلا قدم ہوگا۔اس لیے اگر ریاستی حکومت حقیقت میں ریاست کے اندر این آر سی کو روکنا چاہتی ہے تو اسے این پی آر کو مستقل طور پر ریاست میں روکنا ہوگا اسکے لیے اسمبلی میں قرداد بھی پاس کرنی ہوگی۔
پریس کانفرنس میں امیر حلقہ نے مزید کہا کہ کالا قانون کیخلاف احتجاجی مظاہروں کو کسی قیمت پر کمزور نہیں ہونے دینا ہے جبتک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا یہ تحریک جاری رہیگی۔

 

سپریم کورٹ سے متعلق کیے گے ایک سوال کا جواب دیتے ہوے امیر حلقہ نے کہا کہ سپریم۔کورٹ کے رویے سے ہمیں مایوسی ہوی ہے۔جب پارلیمنٹ میں دستور مخالف قانون بناے کارہے ہیں اس وقت لوگ سپریم۔کورٹ پر بھروسہ کر رہے ہیں ایسے میں سپریم۔کورٹ کو اس پر اسٹے لگانا چاہیے۔ پریس کانفرنس میں سکریٹری مسیح الرحمن، ولی اللہ انصاری سمیت دیگر لوگ موجود تھے