Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 3, 2020

حفاظت کے مد نظر نماز جمعہ کے دوران مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس رہی الرٹ۔

 اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ ۔
=========================
قصبہ لالگنج تھانہ حلقہ دیو گاٶں کے تحت سی او لالگنج  اجے کمار یادو
 کوتوال دیوگاٶں دینیش کمار یادو۔۔ایس او منہاج پور   مع بھاری فورس کے علاقہ کے مسلم اقلیتی مواضعات بسہی اقبال پور ، دونہ ، بنار پور ، کٹولی ، بیری ڈیہہ کے ساتھ ساتھ قصبہ دیوگاٶں و لالگنج جگہ جگہ مسجدوں کے سامنے نماز ختم ہونے تک مستعد رہے۔جب لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے گٸیے تب پولیس نے راحت کی سانس لی۔

سی او لالگنج  اجے کمار یادو نے نماٸندہ کو بتایا کہ پورے علاقے میں جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے گزر گٸی  ۔۔کہیں بھی کسی نا خوشگوار یا احتجاج کی اطلاع نہیں ہے۔