Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

بڑی خبر: ایران کے جنرل قاسم سلیمانی امریکی فضائی حملے میں ہلاک.

ایران کے جنرل قاسم سلیمانی امریکی فضائی حملے میں انتقال کرگئے ہیں۔ جمعرات کی رات، امریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فضائی حملہ کیا
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /ایجنسیاں۔
==============================
عراق کے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سات لوگ مارے گئے۔امریکہ سفارتخانے کے رابطہ عامہ کے انچارج سینئر افسر محمد جابیری نے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر کئے گئے حملے میں اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کےکمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی باغیوں کے چار ارکان اور’ دو مہمان‘ مارے گئے ہیں۔
عراق کے سرکاری ٹی وی چینل نے سلیمانی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ واضح ہو  کہ کچھ دن پہلے مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کیا تھا۔ حملے کے بعدامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پرچم کوٹویٹ کیا۔
وائٹ ہاؤس نے بھی حملے کی تصدیق کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر امریکی فوج نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کوہلاک کردیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلیمانی امریکہ اور عراق کے سفارت کاروں پر حملے کے لئے مسلسل منصوبے بنا رہے تھے۔نیویارک ٹائمز اخبارکے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روزعلی الصبح بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرڈرون حملے میں ایران کے انقلابی گارڈز کورکے طاقتورکمانڈر، میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کا حکم دیا۔ یہ بات امریکی عہدیداروں نے بتائی.