Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 4, 2020

بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے پاس میزائل حملہ ، سڑکیں بند ، سفارت خانہ کو خالی کرایا گیا۔


بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے پاس میزائل حملہ ، سڑکیں بند ، سفارت خانہ کو خالی کرایا گیا
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /ایجنسیاں۔/4 جنوری 2019.
==============================
خبروں کے مطابق اس حملہ کے بعد امریکی سفارت خانہ کے پاس کی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے ۔
امریکہ اور ایران کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ ہفتہ کی رات کو بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے پاس دو میزائلیں داغی گئیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ تاہم فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ خبروں کے مطابق اس حملہ کے بعد امریکی سفارت خانہ کے پاس کی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ امریکی سفارت خانہ کے نزدیک اور البلد ائیر فورس بیس کو نشانہ بناکر کیا گیا 
خیال رہے کہ امریکہ کے حملہ میں ایک دن پہلے ہی ایران کے سینئر فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد ایران نے وارننگ دی تھی کہ امریکہ کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی اور ہم اس حملہ کا بدلہ لیں گے ۔
روس کی نیوز ایجنسی اسپوتنک کی ایک خبر کے مطابق اس حملے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ امریکی سفارت خانہ کو خالی کرلیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے ہی امریکہ اور ایران کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور اس حملہ کے بعد حالات مزید دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں۔