Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

نشہ آور اشیإ کی غیر قانونی تجارت کے الزام میں ایک خاتون گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔) نماٸندہ).
========================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے مہنگ پور جمال پور گاؤں میں پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے
نشہ آور اشیاء کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کے معاملے میں ایک خاتون کو گرفتارکر لیا۔پولیس کی اس کاروائی کے دوران شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بتاتے ہیں کہ مقامی تھانہ پولیس کو کافی دنوں سے مذکورہ گاؤں میں غیر قانونی طریقے سے نشہ ور اشیاء کے کاروبار کی اطلاع موصول ہو رہی تھی۔جمعرات کے روز مخبر کے زریعے معلومات صحیح پائے جانے پر پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے گاؤں رہائشی اسراوتی دیوی اہلیہ کملا پٹیل کو حراست میں لے لیا جبکہ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے موقع سے ڈیڑھ کلو گانجہ اور43سی سی دیشی شراب برآمد کیا۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے خاتون کا چالان عدالت بھیج شوہر کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔