Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

زمینی تنازعہ کو لیکر مار پیٹ۔۔۔ایک درجن سے زاٸد افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
سریری تھانہ حلقہ کے پٹیلا گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریقوں میں جم کر مارپیٹ ہو گئی۔دونوں فریق میں جم کر چلے لاٹھی ڈنڈہ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس معاملے میں تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی بدھی رام پٹیل اور شیو نرائن پٹیل کے درمیان کئی سالوں سے آبادی کی زمین کو لیکر تنازعہ چل رہا ہے۔گزشتہ روز اسی بات کو لیکر دونوں فریق میں کہا سنی ہوئی تھی جس کے بعد جمعرات کے روز دونوں فریق لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے 9جبکہ دوسرے فریق سے6لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج شیام داس ورما نے بتایا کہ زمینی تنازعہ کو لیکر دونوں فریق میں مارپیٹ ہوئی ہے۔دونوں فریق سے تحریر ملی ہے،تحریر کی بنیاد پر کاروائی کی جا رہی ہے۔