Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

پنشن بچاٶ منچ کے اراکین نے سابق وزیر کو پیش کیا میمورینڈم۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==============================
پنشن بچاؤ منچ کا ایک وفد جمعرات کے روز شاہ گنج کے ممبر اسمبلی سابق وزیر مملکت سے ملاقات کر پرانی پنشن بحالی کیلئے آواز اٹھانے کی مانگ کرتے ہوئے اسے اساتذہ کا حق بتایا۔
یونین کے ضلع ترجمان وجے کمار ورما،بلاک صدر سوئتھاکلاں اجے مشرا و امیش چندر یادو نے جمعرات کے روز ممبر اسمبلی شیلندر یادو للئی نے ملاقات کر پریشانیوں سے آگاہ کرایا۔انھوں نے کہا کہ پرانی پنشن کی بحالی اساتذہ کے مستقبل کی لاٹھی ہے،جس کو موجودہ حکومت نے ختم کر اساتذہ کے حق پر ڈکیتی ڈالا ہے۔وفد نے اس مسائل کو ایوان میں اٹھانے اور سماجوادی پارٹی کے انتخابی منشور میں لانے کی اپیل کی۔اس دوران ممبر اسمبلی نے کہا کہ اساتذہ کا پرانی پنشن کی مانگ پوری طرح جائز ہے۔جب ایک روز کا ممبر اسمبلی پرانی پنشن لے سکتا ہے،تو پوری زندگی لوگوں کو تعلیم دینے والا اساتذہ اس کا حقدار کیوں نہیں ہو سکتا۔انھوں نے کہا کہ پنشن کیلئے اساتذہ کی مانگ پر اپنی حمایت دی اور کہا کہ اس مسائل کو لیکر وہ پوری طرح سے اساتذہ کے ساتھ ہیں۔