Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

ڈی ایم و ایس پی نے مسہر کنبوں میں کمبل و سویٹر تقسیم کٸیے۔۔۔۔۔اپنے ہاتھوں کھانا بھی کھلایا۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=====================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے بادشاہی واقع فرقانیہ اسکول احاطے میں ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار نے 70مسہر کنبوں کو کمبل،شال اور بچوں کو سویٹر تقسیم کیا۔اس دوران افسران نے بستی کے لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانہ کھلایا۔

جمعرات کے روز دونوں افسران سوندھی بلاک کے مذکورہ اسکول احاطے میں پہنچے جہاں سابقہ پروگرام کے تحت مسہر بستی کے کنبوں میں سرد سے بچنے کیلئے گرم کپڑے تقسیم کئے۔اس دوران گاؤں کے پرائمری اسکول کے درجہ دو کے طالب علم سجیت کمار سے پہاڑا پوچھا،بچے سے صحیج جواب ملنے پر ضلع مجسٹریٹ نے خوش ہو کر بچے کو کرسی پر بیٹھا لیا۔اس دوران دیگر بچوں نے بھی نصاب سے متعلق صحیح جواب دیا جس پر ضلع مجسٹریٹ نے اسکول کے اساتذہ کو مبارکباد دی۔پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار نے کہا کہ معصوم بچوں میں مختلف ہنر موجود رہتے ہیں،اساتذہ کو ان کے ہنر کو صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر راج کمار سنگھ،ایس ڈی ایم راجیش ورما،بی ڈی او انوراگ رائے،اجے سنگھ،پردھان سنجے ویسوکرما،آنند برنوال،املیندر گپتا،سشیل سنگھ،ارون سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔