Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 2, 2020

ایک ہی طریقے سے دو مواضعات میں چوری۔۔۔لاکھوں کی مالیت پر ہاتھ صاف۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ) ۔
=======================
کھٹہن تھا نہ حلقہ کے دو مختلف گاؤں میں گزشتہ شب چوروں نے سوئے ہوئے اہل خانہ کے کمرے کا دروازہ باہر سے بند کر دیا اور دوسرے کمرے میں رکھے ہوئے نقد سمیت لاکھوں مالیت کے زیورات اٹھالے گئے۔دونوں ہی واقعات کو ایک ہی طرز پر انجام دیا گیا۔ واقعے کے وقت  کسی کو بھی خبر نہیں مل سکی۔ صبح اطلاع ملنے پر متاثرہ افراد کے ہوش اڑ گئے۔ متاثرین کے ذریعہ
پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے ریکولیا گاؤں رہائشی دنیش تیواری کا کنبہ کھانا کھانے کے بعد ایک کمرے میں سو گیاتھا نصف رات نامعلوم چوروں نے دوسرے کمرے کے دروازے کا تالا توڑ کر صندوق میں رکھا ہو ا ۲۱ ہزار نقد اور سونے کی بالیاں، منگل سوتر، پائل، کردھن اٹھا لے گئے۔ اسی طرح ملحقہ گاؤں سورئیاں رہائشی اروند گوتم کے کنبے کے افراد کمرے میں سوئے ہوئے تھے  کہ چوروں نے باہر سے دروازہ  بند کردیا اور چورپازیب، کردھن،اور دیگر زیورات اٹھا لے گئے۔ صبح جب اہل خانہ نیند سے بیدار ہو ئے تو صدر دروازہ باہر سے بند پایا۔ پڑوسی کو فون کرنے پر اس نے پہنچ کر دروا زہ کھولا اہل خانہ نے جا کر دیکھا تو ملحقہ کمروں کا تالا ٹوٹاہو اپایا گیادونوں واقعات میں چوروں نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کے سامانوں پر ہاٹھ صاف کر دیا۔