Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

اتر پردیش ثانوی اساتذہ ایسوسی سی ایشن کی میٹنگ۔۔مارچ میں ہونیوالے اساتذہ ممبر کونسل کے الیکشن پر غور۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
اتر پردیش ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن کی میٹنگ جمعہ کے روز شہر کے روڈ ویز تیراہے کے قریب واقع دفتر پر یونین صدر دھرمیندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مارچ /اپریل میں ہونے والے اساتذہ ممبر کونسل کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع سرپرست  ڈاکٹر سنیل کانت تیواری نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم وارانسی ڈویڑن ٹیچر حلقہ سے اپنا امیدوار کھڑا کررہی ہے۔

اساتذہ کو مخاطب ہوتے ہوئے تنظیم کے نائب صدر سودیپ کمار سنگھ نے ریاستی قیادت سے اپیل کیا کہ اساتذہ ممبر کونسل کا امیدوارجونپور کا ہونا چاہئے، جو اساتذہ کے مختلف مسائل کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے، جس میں پرانی پنشن بحالی اور اساتذہ سمیت دیگر مطالبات کیلئے زمہ داری لینے کو تیار ہو۔ ضلع سیکریٹری شیلندر کمار، خزانچی اوینیش موریہ، ڈویڑنل سیکریٹری اجیت چورسیا، سینئر نائب صدر رتیش یادو، اوم پرکاش اپادھیائے، راج کیشور یادو، راجیش کمار نے بھی مطالبہ کیا کہ وارانسی ڈویڑن ٹیچر حلقہ کے اساتذہ میں ضلع کا امیدوار ہوں۔ ضلع صدر دھرمیندر یادو نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ اساتذہ ممبر کونسل کا اعلان کرتے ہوئے ضلع کے اساتذہ کی تجاویز پر کمیٹی کے سامنے غور کیا جائے گا۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر رامکیول یادو، رام سورت ورما، بانکے لال پرجاپتی، نریندر سروج، سنتوش کمار دوبے، سنیل کمار یادو، راجیش کمار، ونود کمار، برج بھوشن، گلاب سنگھ، راجیش کنوجیا، کمل نین، انل کمار، رمیش سروج، متھلیش یادو وغیرہ اساتذہ موجود تھے۔