Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

راشٹریہ علمإ کونسل نے سی اے اے ، این آرسی و این پی آر کے خلاف شروع کی ”پوسٹ کارڈ مہم “

اعظم گڑھ..اتر پردیش/ صداٸے وقت /نماٸندہ/١٧ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
 راشٹریہ علماء کونسل اور اعظم گڑھ کےلوگوں کی جانب سے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں وزیر اعظم کو پوسٹ کارڈ روانہ کئے گئے۔ 
جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ علماء کونسل اور اعظم گڑھ کے لوگوں کی جانب سے مدرسہ جامعت الرشاد اعظمگڑھ سے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر جیسے کالے قانون کی مخالفت میں وزیر اعظم کے نام پوسٹ کارڈ بھیجنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پوسٹ کارڈ میں لوگوں نے وزیر اعظم سے سی اے اے اور این آر سی جیسے کالے قانون کو واپس لینے کی مانگ کی ہے۔ 
پوسٹ کارڈ کی اس مہم میں اعظم گڑھ کے لوگوں نے بھر پور حصہ لیا اور پہلے ہی دن پانچ ہزار پوسٹ کارڈ بھیجے جانے کی اطلاع ہے۔ پوسٹ کارڈ کی اس مہم کے تعلق سے علماء کونسل نے کہا کہ ہم اس مہم کو گاؤں گاؤں لے جائیں گے اور اعظم گڑھ سے تقریبا ایک لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجیں گے اور اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔