Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

جمعہ نامہ۔۔سورة الکوثر کا ترجمہ و تفسیر۔

از/مولانا محمد اکرم خان قاسمی/ امام جمعہ و خطیب مسجد عمر بن خطاب ۔شاہگنج جونپور۔
=================================
آج نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں مولانا اکرم خان قاسمی نے سورة الکوثر کی فضیلت بیان کرتے ہوٸے کہا کہ کوثر سے مراد خیر کثیر ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے محبوب ہم نے آپ کو کوثر  (خیر کثیر) عطا کیا
پس آپ شکرانے کے طور پر نماز پڑھئے اور قربانی کیجئے

ہمارے لئے بھی اس میں نصیحت ہے کہ جب ہمیں بھی کوئی نعمت خداوندی ملے تو ہم کو بھی فوراً سو روپیہ کا پٹاخہ چھوڑنے کے بجائے کم سے کم دو رکعت شکرانے کی نماز ادا کرنا چاہئے
اور قربانی پیش کرنی چاہیے جیسے اگر اولاد کی نعمت ملے تو عقیقہ کریں یہ بھی ایک طرح کی قربانی ہی ہے
اور دوسری اللہ کی بیش بہا نعمتوں پر بھی قربانی کا طریقہ یہ ہے کہ صدقہ و خیرات کر یں یتیموں مسکینوں کو کھانا کھلائیں رشتہ داروں اور دوستوں کی دعوت دیں ہدایہ اور تحفے پیش کریں   یہ سب چیزیں قربانی میں شمار ہوں ہوگا
مولانا اکرم قاسمی ۔۔۔فاٸل فوٹو

 بیٹے کی وفات کے بعد رسول ﷺ کفار کے طعنوں سے اور بیٹے کی وفات سے غم و الم میں تھے؛ رسول ﷺ کی دلجوئی کیلئے ہی کوثر یعنی  خیر کثیر عطاء کیا گیا
اور شکرانے کے طور پر نماز و قربانی کی کا حکم دیا گیا

اور کفار جو طعنہ دے رہے تھے ان کے بارے کہاگیا وہی  خود جو طعنہ دے رہا ہے بے اولاد اور ذلیل و خوار ہوگا
یہاں یہ بات سمجھ لیں کہ بے اولاد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کی اولادیں رسول ﷺ کی حامی و ناصر ہوجائیں گی
اور طعنہ دینے والے بے یار و مدد گار ہوجاؤ گے
 جیساکہ بعد میں دیکھا گیا کہ اکثر طعنہ دینے والوں کی اولادیں مشرف بہ اسلام ہوگئیں
کوثر سے مفسرین نے حوض کوثر بھی مراد لیا ہے
جسکو رسول ﷺ آب کوثر پلا دیں گے اس کو پچاس ہزار سال تک پیاس نہیں محسوس ہوگی
رمضان میں ہم لوگ سحری کے وقت کئی گلاس پانی پی لے تے تاکہ پیاس نہ لگے اور اور فجر کے بعد مسلسل پیشاب کرتے ہیں تب دوپہر ہوتے ہوتے پیاس لگ جاتی ہے
لیکن
آب کوثر میں ایسی تاثیر اللہ نے تعالٰی نے رکھ دی ہے کی پینے والے کو پچاس ہزار سال تک پیاس نہیں لگے گی