Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 29, 2020

اعظم گڑھ و نواحی علاقوں کا بھارت بند کا اثر۔کاروباریوں نے خود سے دکانوں کو رکھا بند۔۔۔کہیں سے کوٸی ناخوشگوار کی اطلاع نہیں۔

 اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /نماٸندے۔۔۔٢٩ جنوری ٢٠٢٠۔۔
==================
 شہریت قانونی ترمیمی ایکٹ کے خلاف بھارت بند کا اثر اعظم گڑھ شہر اور ضلع کے نواحی علاقوں میں دیکھنے کو ملا۔۔ہر جگہ حالات پرامن رہے۔
ہمارے پھولپور نماٸندے محمد عقلین کے مطابق امباری ، پھولپور میں مسلمانوں نے اپنی دکانیں صبح سے ہی بند رکھیں ۔۔امباری میں دیگر اہل وطن نے بھی دکانوں کو بند رکھا۔

لالگنج نماٸندہ عبد الرحیم صدیقی کے مطابق لالگنج میں بھی بند کامیاب رہا ۔لوگوں نے کاروبار بند رکھا یہاں تک کی چاٸے ، پان و بیڑی سگریٹ کی چھوٹیا چھوٹی دکانوں نے اپنی دکانیں بند رکھیں۔
اعظم گڑھ شہر ، بلریا گنج، جین پور ، مبارکپور۔۔سراٸمیر سنجر پور ، پھریہا  و دیگر قصبات میں بھی لوگوں نے اپنے کاروبار کو بند رکھا۔

شمس الدین ایڈوکیٹ
دیوانی کی اطلاع کے مطابق آج دیوانی کے وکیلوں نے بھی احتجاج درج کرایا اور دیوانی سے کلکٹریٹ تک مارچ کٸیے۔
اس دوران کہیں سے کوٸی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔۔بند پوری طرح پرامن رہا