Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

اویسی کی قیادت میں ”یوناٸیٹیڈ ایکشن کمیٹی“ کے زیر اہتمام ١٠ جنوری کو سی اے اے اور این آرسی کے خلاف ہوگا احتجاجی مارچ۔


شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اوراین پی آرکی مخالفت میں حیدرآباد میں سنیچرکے روزملین مارچ کی کامیابی کے بعد اب مسلم یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی خواب غلفت سے بیدار ہوگئی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /7 جنوری 2020.
==============================
شہریت ترمیمی قانون، این پی آراوراین آرسی کی مخالفت  میں حیدرآباد میں سنیچرکے روزملین مارچ کی کامیابی کے بعد اب مسلم یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی خواب غلفت سے بیدار ہوگئی ہے۔اب کمیٹی کےارکان نے پرانےشہرحیدرآباد میں 10 جنوری کودوپہر2 بجےسے شام بجےتک عیدگاہ میرعالم سےشاشتری پورم تک پرامن مارچ نکالنےکا اعلان کیا ہے۔سمجھاجا رہاہےکہ سنیچرکے روزنکالےگئےمارچ سےدوررہنے والےمجلس اتحادالسملمین کےصدراسدالدین اویسی اس مارچ کی قیادت کرسکتے ہیں۔ یادرہےحیدرآباد میں ملین مارچ کےدوران عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی تھی، جس کےبعد اب جاکرمسلم یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی ارکان بیدارہوگئے ہیں۔ وہیں تلنگانہ سےیہ بھی خبرمل رہی ہےکہ تلنگانہ کےوزیراعلیٰ کےچندرشیکھرراؤریاست میں نیشنل پاپولیشن رجسٹرڈ پرروک لگانےکےموڑمیں نہیں ہے۔اب تک وزیراعلیٰ کےسی آرکےفیصلہ کا انتظارکرنے والےمسلم یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی کے ارکان کواب مجبوری میں احتجاجی مظاہروں کوراستہ اختیارکرناپڑرہا ہے۔
یادرہے کہ اسدالدین اویسی کی قیادت میں پچھلے دنوں مسلم یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے وزیراعلیٰ کے چندراشیکھرراؤ سےملاقات کی تھی اوریہ مطالبہ کیاتھاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون اوراین پی آر، این آرسی کولیکرمرکزکی مخالفت میں کوئی فیصلہ لیاجائے۔ تاہم ایسا لگ رہا ہےکہ مسلم یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی کواس بات کےاشارے مل گئےہیں کہ ٹی آرایس اب طلاق ثلاثہ قانون کی طرح شہریت ترمیمی قانون، این پی آراور این آرسی پرعمل آوری کےلئے بھی مودی حکومت کا ساتھ دے گی ۔
مسلم یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی صدرمجلس ورکن پارلیمان حیدرآباداسد الدین کی زیر قیادت مولانا رحیم الدین انصاری' مولانا حامد محمد خان ' منیر الدین مختار' مولانا سید اکبر نظام الدین' مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ' ڈاکٹر سید نثارحسین، حیدرآغا ضیاء الدین نیر' مولانا مسعود حسین مجتہدی' مولانا سید محمد سعیدالحسینی قادری کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے خطاب کیا اور مسلم۔یونائیٹڈ ایکشن کمیٹی کے لائحہ عمل سے واقف کروایا-
مولانا حامد محمد خان نے میڈیا سےبات کرتے ہوئےلئےگئے فیصلوں کو واضح بیان کیا اور کہا کہ شہریت ترمیمی قانون این آرسی و این پی اے دستورہند کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس کوواپس لینےکےمطالبہ کےلئےاحتجاج جارہیں اسی کےتحت 10 جنوری 2 بجے تا شام 5 بجےشام عید گاہ میرعالم تا شاستری پورم خاموش پرامن مارچ نکالا جائے گا- 25 جنوری بروزپیرتاریخی چارمینارکے دامن میں ملک کےنامورشعراء کا مشاعرہ ہوگا اورصبح 12 بجےدن قومی ترنگےکی پرچم کشائی اورقومی ترانہ پڑھا جائےگا- انہوں نےعوام سےاپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہوئےاپنی وابستگی کا اظہار کریں۔