Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

تنفس کے متعلق بیماریوں کے لٸیے مفت طبی کیمپ منعقد۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
============================= 
لال گنج ۔۔سحر ھیلتھ سینٹر تحصیل مین گیٹ کے سامنے لال گنج میں آج مفت استھما .دمہ  طبی کیمپ لگایا گیا .جسمیں دوا کی مشہور کمپنی سپلا سے انجنی سنگھ و سحر ھیلتھ سینٹر کے دائریکٹر و چیسٹ اور امراض چرم کے مشہور معالج ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی نے مریضوں کی سینے کی جانچ کی اور انھیں مفت دوا تقسیم کی .اس کیمپ میں کل 128 مریضوں کی جانچ کی گٸی۔
.اس موقع پر ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی نے بتایا کہ ہمیں دھول .سگریٹ .پان .گٹکا .اور روینیں دار جانوروں جنکا بال زیادہ جھڈتا ہو انکے قریب نہ رہیں .ان چیزوں سے دمہ ہونے کے زیادہ امکان ہیں .اگر کسی کو دمہ ہوگیا ہو تو ایسے لوگ ہر طرح کی دھنڈی چیزوں کے استمال سے بچیں .سردی کے موسم میں موسم کے شروع اور آخر سردی سے اپنے کو بچائیں .اس موقع پر محمّد عاطف .محمّد افضل انصاری .اخلاق احمد .پرمود کمار .حافظ ثاقب .شہروز .سنجے کمار .شوکت علی .جاوید انصاری سمیت کافی تعداد لوگ موجود تھے .