Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 27, 2020

بی جے پی کی بوکھلاہٹ۔

از / ریاض مبارک/صداٸے وقت .
==============================
بوکھلاہٹ اور مایوسی کا یہ عالم ہے کہ بی جے پی لیڈر اور وزیر قانون وانصاف روی شنکر پرساد کہہ رہے ہیں: “شاہین باغ اب ہندوستان کی سرزمین کا حصہ نہیں رہا، وہ تو ایک آئیڈیا بن چکا ہے جہاں ہندوستانی پرچم لہرا کر ملک کو بانٹنے والوں کی حفاظت کی جاتی ہے!اور ہاں اس کے پس پردہ کوئی اور نہیں وہی “ٹکڑے ٹکڑے گینگ” ہے۔”
مجھے لگتا ہے بی جے پی نے روی شنکر پرساد کے ناتواں کاندھے پر کچھ زیادہ ہی بوجھ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے وہ بہکی بہکی اور اوٹ پٹانگ باتیں کہے جا رہے ہیں! وزارت قانون، وزارت کمیونیکیشن اور ایلیکٹرونکس، وزارت انفارمیشن اور ٹیکنالوجی اور نہ جانے کون کون سی مختلف پورٹ فولیوز بیچارے کے اوپر لاد دی گئی ہیں۔ یہ تو زیادتی ہے آخر ایک چھوٹا سا دماغ جو گئو موتر اور گوبر جیسے پدارتھوں سے انرجی حاصل کرکے پروان چڑھا ہے وہ کیا کیا کرے گا۔۔۔۔۔!  وزیر بن گیا تو کیا ہوا بیچارہ ایک انسان ہی تو ہے کوئی گدھا وخچر تو نہیں!