Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 26, 2020

لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں سی اے اے کی مخالفت کے دوران یوم جمہوریہ کا جشن جوش وخروش سے منایا گیا۔

لکھنٸو ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ذراٸع /٢٦ جنوری ٢٠٢٠۔
============================
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کےگھنٹہ گھر میں دہلی کے شاہین باغ کے طرز پرہی خواتین سی اے اے اوراین آرسی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہیں، یہ احتجاج آج یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی جاری رہا۔ اس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔اور قومی جھنڈا کی پرچم کشاٸی نہایت جوش وخروش کیساتھ کی گٸی۔

دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر ہی لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر بھی خواتین سی اے اے اور این آرسی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہیں اور سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
اس موقع پر خواتن میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔۔پولیس کی زیادتیوں ، بد سلوکیوں و گرفتاریاں کے بعد بھی خواتین کی ہمت اور جذبے میں ذرا بھی کمی نہں آٸی۔۔ان احتجاجی خواتین کا عزم ہے کہ جب تک حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی تب تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔یو پی پولیس اور یوگی حکومت کچھ بھی کر لے ہم لوگ ہر طرح کی قربانی کے لٸیے تیار ہیں۔