Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 26, 2020

یوم جمہوریہ کے موقع پر آسام میں مختلف مقامات پر سلسلے وار چار بم دھماکے ، فی الحال کسی نے نہیں لی دھماکوں کی ذمہ داری ، تفتیش جاری۔

آسام کے ڈی جی پی بھاسکر جیوتی مہنت نے بتایا کہ ہمیں ڈبروگڑھ میں دھماکوں کی خبر ملی ہے ۔ اس معاملہ میں جانچ کی شروعات کردی گئی ہے اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٦ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
یو م جمہوریہ کے موقع پر آسام کے بالائی حصے میں ایک کے بعد ایک چار بم دھماکوں کی خبر ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو دھماکے ڈبروگڑھ میں ، ایک سوناری اور اک دولیاجن میں پولیس تھانے کے پاس ہوئے ۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ملک یوم جمہوریہ کا جشن منارہا ہے ۔
ڈبروگڑھ ضلاع میں ایک دھماکہ گراہم بازار میں ہوا اور دوسرا اے ٹی روڈ پر ایک گرودوارہ کے پیچھے ہوا ۔ دونوں علاقے ڈبروگڑھ پولیس تھانے کے تحت آتے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک دیگر دھماکہ دولیاجن تیل شہر میں ہوا اور وہاں سے فی الحال معلومات آنی باقی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دھماکہ چرائیودیو ضلع کے سوناری پولیس تھانے کے تحت آنے والے تئیوک گھاٹ میں بھی ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ سینئر افسران دھماکہ کی جگہوں پر پہنچ چکے ہیں اور نقصان کی معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
وہیں دوسری طرف آسام کے ڈی جی پی بھاسکر جیوتی مہنت نے بتایا کہ ہمیں ڈبروگڑھ میں دھماکوں کی خبر ملی ہے ۔ اس معاملہ میں جانچ کی شروعات کردی گئی ہے اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔۔