Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 26, 2020

وزیر اعظم مودی نے “من کی بات ” پروگرام میں ملک کے شہریوں کو فٹ رہنے کی تلقین کی

نٸی دہلی، 26جنوری 2020 /صداٸے وقت /ذراٸع۔
=============================
 وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن پر جسمانی طورپر صحت مند رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کی بھاگ دوڑ کے ساتھ ساتھ صحت مند رہنے کے لئے ورزش ضرور کریں۔
مسٹر مودی نے اس سال کے اپنے پہلے ماہانہ من کی بات پروگرام میں کہا کہ طلبا کے لئے امتحان کا موسم آچکا ہے۔ تمام طلبا اپنی اپنی تیاریوں کے آخری مرحلہ میں مصروف ہوں گے۔ ملک کے کروڑوں طلبا ساتھیوں کے ساتھ ’امتحان پر بات چیت‘ کے تجربہ کے بعد اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ملک کا نوجوان خوداعتمادی سے بھرپور ہے اور وہ ہر چیلنج کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف امتحانات اور دوسری طرف سردی کا موسم۔ ان دونوں کے درمیان خود کو فٹ ضرور رکھیں۔ تھوڑی ورزش ضرور کریں۔ تھوڑا کھیلیں، کودیں۔ کھیل کود فٹ رہنے کا اصل منتر ہے۔ ویسے میں ان دنوں دیکھتا ہوں کہ ’فٹ انڈیا‘ پر کئی پروگرام ہوتے ہیں۔ 18جنوری کو نوجوانوں نے پورے ملک میں سائکلوتھن کا اہتمام کیا جس میں شامل لاکھوں اہل وطن نے صحت مند رہنے کا پیغام دیا۔
آکاش وانی سے وزیر اعظم کا یہ پروگرام شام ٦ بجے آل انڈیا ریڈیو سے نشر کیا گیا۔واضح ہو کہ من کی بات پروگرام ١١ بجے دن میں نشر ہوا کرتا تھا مگر آج یوم جمہوریہ کی تقریبات کی مصروفیات کی بنا پر وقت تبدیل کرکے شام ٦ بجے کر دیا گیا۔