Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 26, 2020

یوم جمہوری پریڈ۔۔جن پتھ پر ملک کی فوجی طاقت کا نظارہ۔۔برازیل کے صدر نے اس بار بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نئی دہلی، 26 جنوری 2020 /صداٸے وقت۔/ذراٸع۔
=============================
 ملک کے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو دارالحکومت کے راج پتھ پر خوبصورت پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی تنوع اور ترقی کے شاندارمناظر دیکھنے کو ملے۔
اس بار کی پریڈ میں حال ہی میں ایئر فورس میں شامل چنوک اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ٹینک ٹی -90 بھیشم، بالوے مشین پيكیٹ ( بی ایم پی - دوم)، کے 9 ورج -ٹی، دھنش گن سسٹم اور خلائی اسلحہ نے ملک کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
صدر رام ناتھ كووند نے آج راج پتھ پر ترنگا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ فوج نے انہیں 21 توپوں کی سلامی دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل پر جاکر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید جوانوں کو گلہائے عقیدت پیش کی۔ برازیل کے صدر جائر بولسونارو اس بار مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔
اس بار کی پریڈ کی قیادت دہلی کے علاقے کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اسِت مستری نے کی۔ دہلی علاقہ کے چیف آف اسٹاف (سي اوایس) اور میجر جنرل اشوک ککڑ پریڈ کے ڈپٹی کمانڈر رہے۔
پریڈ میں پہلی بار فوج کے فضائی دفاعی دستے، رڈار، پیراشوٹ دستہ ، دھنش 45 کیلیبر آرٹلری گن،کے 9، ورج ٹی خاص رہے۔ اس کے علاوہ پریڈ میں فوج کے دستے کی کمان کیپٹن تانیہ شیر گل اور سگنل کور ٹرانسپورٹیبل سیٹلائٹ ٹرمینل (ٹي ایس ٹي) وہیکل کی کمان- 21 سگنل گروپ کی میجر شینا نائر نے سنبھالی ۔