Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج: کتاب میلے میں مشاعرے کے ذریعہ ظاہرکی جائیگی ناراضگی، مغربی بنگال اردو اکاڈمی کااعلان۔

مغربی بنگال اردو اکاڈمی میں کل یعنی 18 سے 26 جنوری تک منعقد ہونے والے اردو کتاب میلہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائے گی۔
کولکاتا..مغربی بنگال /صداٸے وقت /ذراٸع۔17 جنوری 2020.
==============================
مغربی بنگال اردو اکاڈمی (West Bengal Urdu Akademi)میں کل یعنی 18 سے 26 جنوری تک منعقد ہونے والے اردو کتاب میلہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائے گی اس 8 روزہ کتاب میلے میں اکاڈمی اردو اسکولوں کے طلبإ کو جوڑنے کی کوشش کرے گی ۔امسال کتاب میلے میں ملک بھر کے پبلیشر شرکت کررہے ہیں ۔یہ کتاب میلہ کولکتہ میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے احاطہ میں واقع محسن پارک میں منعقد ہوگا۔اکاڈمی کے کارگزار وائس چیئرمین ایس حیدر نے کتاب میلے میں اسکولوں کے طلبإ کو کتابوں کی خریداری کے لئے کوپن بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ سکینڈری اسکولوں کے 200 طلبإ کو 200 جبکہ پرائمری اسکولوں کے 100 طلبإ کو 100 روپئے کا کوپن دیا جائے گا جس سے طلبإ کتابوں کی خریداری کریں گے۔
کوپن پر اکاڈمی 3 لاکھ 80 ہزار روپئے خرچ کرے گی ۔ایس حیدر نے کتاب میلے کو اہم بتاتے ہوئے اردو داں طبقے کو اس میلے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ کتاب میلے میں کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔ا س میلے میں دوروزہ مشاعرہ بھی شامل ہے تاہم امسال مشاعرہ دادوتحسین کے لئے نہیں بلکہ احتجاجی مشاعرہ ہوگا ۔جس میں سی اے اے و این ار سی سمیت ملک کے موجودہ حالات پر شعرإ اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔
ایس حیدر کے مطابق ملک کے حالات پر سب سے پہلے ادیب و شعرإ ہی اپنے جذبات کا اظہار قلم کے ذریعہ کرتے ہیں ایسے میں ملک کے موجودہ حالات سے بے چین شعرإ کتاب میلے میں اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔ واضح رہیکہ کے کولکاتا میں این ار سی و سی اے اے کے خلاف ادیبوں شعرإ و اساتذہ نے بھی ریلی نکالی تھی اور شعرإ کا ایک گروپ شہر میں منعقد مشاعروں کا بایئکاٹ کررہا ہے ۔ اکاڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب نےکتاب میلے میں طلبإ کے لئے تعلیمی پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔