Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 17, 2020

ٹیم انڈیا نے لیا ممبئی کی شکست کا بدلہ ، راجکوٹ میں آسٹریلیا کو 36 رنوں سے دی مات۔

ہندستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں چھ وکٹ پر 340 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.1 اوورس میں 304 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 17 جنوری 2020.
==============================
سلامی بلے باز شیکھر دھون (96) ، کپتان وراٹ کوہلی (78) اور لوکیش راہل (80) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کاکردگی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں راجکوٹ میں شکت دیدی ہے ۔ ہندستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں چھ وکٹ پر 340 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.1 اوورس میں 304 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔ ہندوستان نے یہ میچ 36 رنوں سے اپنے نام کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ سیریز میں بھی ایک ایک کی برابری کرلی ہے ۔
اس سے قبل ممبئی میں پہلا ون ڈے 10 وکٹوں سے ہارنے والی ہندستانی ٹیم نے راجکوٹ میں سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں شاندار واپسی کرتے ہوئے بڑا اسکور بنایا۔ شیکھر صرف چار رن سے اپنی 18 ویں ون ڈے سنچری بنانے سے چوک گئے۔ تاہم انہوں نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور 90 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔کپتان وراٹ نے اپنے تیسرے نمبر پر لوٹتے ہوئے 76 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اوپننگ سے اس میچ میں پانچویں نمبر پر اتارے گئے راہل 52 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ اوپنر روہت نے 44 گیندوں پر 42 رنز میں چھ چوکے لگائے۔ رویندر جڈیجہ 16 گیندوں میں 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شريس ایر سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے 50 رن پر تین وکٹ اور فاسٹ بولر کین رچرڈسن نے 73 رن پر دو وکٹ لئے۔